محبت کے بعد… جب دل ٹوٹتا ہے
محبت… ایک ایسا جذبہ جو انسان کو مکمل کر دیتا ہے، لیکن جب یہی محبت بکھر جائے تو انسان خود بھی بکھر جاتا ہے۔ آج میں محبت کی خوشبو نہیں، اس کے ٹوٹنے کے بعد کی بدبو پر لکھ رہا ہوں۔ کیونکہ خوشی کے گیت سب گاتے ہیں، مگر دل کے ٹوٹنے کی آہ بہت کم لوگ سن پاتے ہیں۔ جب دل دھڑکتا تھا کسی کے لیے… ایک وقت تھا جب میرا دل کسی کی مسکراہٹ پر دھڑکتا تھا۔ اس کی آنکھوں میں خواب دیکھتا، اس کی باتوں میں زندگی کا مزہ پاتا، اور اس کی خاموشی میں بھی سکون محسوس ہوتا۔ وہ دن، وہ لمحے، وہ بےنام سا رشتہ، سب کچھ جینے کی وجہ لگتا تھا۔ پھر ایک دن… سب کچھ بدل گیا پھر ایک دن وہ چہرہ، جو میری دعاؤں کا مرکز تھا، کسی اور کے ساتھ مسکراتا ہوا ملا۔ وہ آواز، جو میرے لیے تھی، اب کسی اور کا نام پکارنے لگی۔ اور میں…؟ میں صرف ایک خاموش تماشائی بن کر رہ گیا۔ میری محبت، میرا خواب، سب کسی اور کی حقیقت بن گیا۔ دل ٹوٹتا ہے، مگر آواز نہیں آتی دل جب ٹوٹتا ہے تو شور نہیں کرتا، چیختا نہیں، بس اندر ہی اندر خاموشی سے بکھرتا ہے۔ دوست پوچھتے ہیں "ٹھیک ہو؟" اور میں مسکرا کر کہتا ہوں "ہاں، بالکل۔" کیونکہ یہ درد لفظوں میں بیان ...